ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدن فوجی بھرتی دفتر میں داعش کا خودکش حملہ، 60ہلاک

عدن فوجی بھرتی دفتر میں داعش کا خودکش حملہ، 60ہلاک

Mon, 29 Aug 2016 15:31:29    S.O. News Service

صنعاء،29ا؍گست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی یمن کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ سوموار کے روز عدن شہر میں فوجی بھرتی مرکز کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں ساٹھ رنگروٹ جاں بحق جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔اہلکار کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی فوج میں شمولیت کے خواہش مند افراد کی قطار پر چڑھا دی۔ فوجی بھرتی دفتر شمالی ساحلی شہر کے ایک سکول کے قریب واقع تھا، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ہلاکت خیز خودکش حملے کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ایمبولینس اور ہنگامی امدادی اداروں کی گاڑیاں جائے حادثہ سے ہلاک اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔


Share: